- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
- لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ
- پی ایس ایل10؛ پشاور زلمی ہوم گرؤانڈ پر اِیکشن میں ہوگی
- وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو
- پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات
- شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
- کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ ہلاک، والد اور دوست زخمی
- بشریٰ بی بی کا جیل میں تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی
- 9 مئی ممکنہ احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
عدلیہ مخالف ریلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا
لاہور: ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور تقاریر کرنے والے سابق(ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
لاہور ہائی کورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے، عدلیہ کے خلاف تقاریر کرنے اور نعرے بازی کرنے والے سابق (ن)لیگی رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی، سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئےسابق(ن)لیگی ایم این اے شیخ وسیم، احمد ایاز، جمیل خان اور ناصر خان کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی، چاروں ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے، جب کہ سابق ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور لطیف کو بری کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عدلیہ مخالف تقاریر پر (ن) لیگی رہنما گرفتار
واضح رہے کہ 13 اپریل کو قصور میں سابق(ن)لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی قیادت میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کیے گئے تھے اور عدلیہ کے بارے میں بیان بازی کی گئی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت (ن)لیگی ایم پی اے اورایم این ایز سمیت دیگر کے خلا ف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تین روز قبل ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔