انسداد اسمگلنگ مہم کے دوران ایک ارب 68 کروڑ کی اشیا ضبط

احتشام مفتی  منگل 17 جولائی 2018
گاڑیاں،ڈیزل،چھالیہ،موبائل فونز،سگریٹ شامل،کسٹمزانٹیلی جنس نے 6ماہ میں پکڑیں، ذرائع
فوٹو: فائل

گاڑیاں،ڈیزل،چھالیہ،موبائل فونز،سگریٹ شامل،کسٹمزانٹیلی جنس نے 6ماہ میں پکڑیں، ذرائع فوٹو: فائل

 کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت 6 ماہ کے دوران کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں ایک ارب 68 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ، ڈیزل اورگاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جنوری 2018 تا جون 2018 کے دوران متعدد کارروائیوں میں 1ارب 68 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 790 روپے مالیت کی گاڑیاں، ڈیزل اور چھالیہ، موبائل فونز، سگریٹ، اجینوموتو، گٹکا قبضے میں لیے جس پر اسمگلروں کی جانب سے 19 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے گزشتہ مالی سال کے دوران چھالیہ کی غیرقانونی درآمدکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1ارب 53 کروڑ 84لاکھ 70ہزارروپے مالیت کی 6 لاکھ 16 ہزار137کلوگرام چھالیہ، 1کروڑ95لاکھ 59 ہزار روپے مالیت کا 2 لاکھ 747 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل، 7 کروڑ 34 لاکھ 93 ہزار روپے مالیت کی 27 گاڑیاں جس میں لینڈ کروزر، مرسیڈیز، ٹویاٹا کرولا، پریمیو، پجیرو گاڑیاں شامل ہیں جبکہ 5 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزارروپے مالیت کے موبائل فونز، سگریٹس، اجینوموتو اور گٹکا شامل ہیں سمیت دیگر متفرق اشیا قبضے میں لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔