ناصر جمشید کی اہلیہ نے فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 17 اگست 2018
ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، اہلیہ ناصر جمشید۔ فوٹو : فائل

ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، اہلیہ ناصر جمشید۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف فیصلہ کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر سمارا افضل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ٹریبیونل کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی میرے شوہر کو ماسٹر مائنڈ قرار دے کر اشارہ دے دیا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا۔

ناصر جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، ٹریبیونل میں کارروائی کے دوران حتمی دلائل جاری تھے تو ایک ممبر سماعت کیلیے وہاں موجود ہی نہیں تھا لیکن سزا سنانے والوں میں شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اوپنر برطانیہ میں بے گناہ ثابت ہو گئے تو انصاف کے لیے پی سی بی کے خلاف ہر برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاﺅں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔