مستونگ میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ 10 اہلکار زخمی

نوشکی سے کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کو درینگھڑ کے مقام پرخودکش گاڑی سے نشانہ بنایا گیا


Numainda Express August 20, 2018
4 شدید زخمی کوئٹہ منتقل، اسی علاقہ میں انتخابات کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مستونگ کے علاقے درینگھڑ میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق فورسز کی گاڑیاں نوشکی سے کوئٹہ آ رہی تھیں کہ درینگھڑ کے مقام پر خودکش گاڑی سے حملہ کیا گیا، 4 زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں دوران انتخابات خودکش حملے میں 151 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

مقبول خبریں