رمیز راجہ نے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی موزوں انتخاب قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 31 اگست 2018
اب یہ احسان مانی پر ہے کہ وہ اس معاملے میں کس نوعیت کے اقدامات اٹھاتے ہیں، سابق کرکٹر۔فوٹو:فائل

اب یہ احسان مانی پر ہے کہ وہ اس معاملے میں کس نوعیت کے اقدامات اٹھاتے ہیں، سابق کرکٹر۔فوٹو:فائل

 لاہور:  رمیز راجہ نے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی موزوں انتخاب قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے بورڈ کے نئے سربراہ اپنی ذات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ریجنل کرکٹ کے زبردست حامی ہیں،یہ تصور پی ایس ایل میں کامیاب رہا، کئی سابق کرکٹرز بھی اس کی حمایت کرتے ہیں، اب یہ احسان مانی پر ہے کہ وہ اس معاملے میں کس نوعیت کے اقدامات اٹھاتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں بنی گالا میں ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس سلسلے میں کرکٹ کے پس منظر نے کیا کردار ادا کیا،ان کا وزیر اعظم منتخب ہونا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ برادری کیلیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔