سچن ٹنڈولکر کا اعزازی ڈگری لینے سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 21 ستمبر 2018
میں نے خود اپنی محنت سے یہ ڈگری حاصل نہیں کی اس لیے ڈگری اعزازی طور پر لینا مناسب نہیں سمجھتا، سچن ٹنڈولکر۔ فوٹو: فائل

میں نے خود اپنی محنت سے یہ ڈگری حاصل نہیں کی اس لیے ڈگری اعزازی طور پر لینا مناسب نہیں سمجھتا، سچن ٹنڈولکر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے جادیوپور یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری لینے سے معذرت کرلی۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنی ای میل میں کہاتھا کہ چونکہ انھوں نے خود اپنی محنت سے یہ ڈگری حاصل نہیں کی اس لیے وہ اس کو اعزازی طور پر لینا مناسب نہیں سمجھتے، اسی وجہ سے انھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی ایسی ڈگری قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اب معروف باکسر میری کوم کو اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔