لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک

دنیا میں ہر سال دل کی بیماریوں سے ایک کروڑ 75 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ماہرین


ویب ڈیسک September 28, 2018
دنیا میں ہونے والی تمام اموات میں 31 فیصد دل کے بیماروں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ماہرین، فوٹو ایکسپریس

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر سال 17 اعشاریہ 5 ملین (تقریباً ایک کروڑ 75 لاکھ) اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ جب کہ 30 سے 70 سال کی عمر میں ہونے والی ہر 10 اموات میں سے ایک دل کی بیماری کی وجہ ہوتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہونے والی تمام اموات میں 31 فیصد افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عدنان گل کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو دل کی بیماریوں سے بچانے کے لیے میھٹی چیزوں کی بجائے پھلوں کا استعمال اور روزانہ پیدل چلنے کی عادت اپنائیں اس طرح اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔

مقبول خبریں