فضل الرحمن کا نوازشریف کو فون اے پی سی میں شرکت کی دعوت

سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں اپنا وفد بھیجے گی لیکن چاہتے ہیں وفد بھیجنے کے بجائے نواز شریف خود شرکت کریں، فضل الرحمن


Numainda Express October 25, 2018
سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں اپنا وفد بھیجے گی لیکن چاہتے ہیں وفد بھیجنے کے بجائے نواز شریف خود شرکت کریں، فضل الرحمن۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو مجوزہ اے پی سی میں ذاتی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے جب کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی سے مشاورت کے بعد رابطہ کرنیکی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ اے پی سی کے معاملے پر مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے کہا جس دن ان کیلیے آسانی ہو اسی دن اے پی سی کا انعقاد کیا جائیگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہم نے سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں اپنا وفد بھیجے گی لیکن وہ چاہتے ہیں وفد بھیجنے کے بجائے نواز شریف خود شرکت کریں کیونکہ آصف رزداری بھی خود شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں