مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 نوجوان شہید

بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں پر فائرنگ کی، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک October 25, 2018
گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

بارہ مولا اور اسلام آباد میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 7 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کیا اور نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے اروانی میں ایک اور وحشیانہ کارروائی میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال

گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، مزید 8 نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 20 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں