آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر ہیں


ویب ڈیسک December 11, 2018
بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق محمد عباس اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کے بعد لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، تیسری پوزیشن پر اسٹیو اسمتھ ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد بیٹسمین اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رباڈا بدستور پہلے اور جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن فلینڈر کے پاس ہے۔ پاکستان کے محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر ہیں۔ ابتدائی پچیس آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔ شکیب الحسن پہلے، رویندرا جڈیجہ دوسرے اور فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے