بگ بیش کے پاکستانی ہیرو عثمان شنواری فٹ ہوگئے

سلیکٹرز نے عثمان شنواری کے فٹ ہونے پر سکھ کا سانس لیا


ویب ڈیسک January 05, 2019
سلیکٹرز نے عثمان شنواری کے فٹ ہونے پر سکھ کا سانس لیا

بگ بیش لیگ میں اپنی شاندار بولنگ سے سب کے دل جیتنے والے عثمان شنواری نے انجری سے نجات پالی ہے۔

عثمان شنواری نے ٹریننگ سیشن میں دوبارہ سے بولنگ کا آغاز کردیا ہے۔ لیفٹ آرم پیسر بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈئر کی نمائندگی کررہے ہیں، دو روز قبل انہوں نے میلبورن سٹارز کے خلاف 151 کی رفتار سے تیزترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ بنایا ، تاہم بعد ازاں اسی میچ کے دوران پنڈلی میں تکلیف ہونے پر وہ گراونڈ سے باہر آگئے تھے۔ جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز کا اعلان چند روز میں ہورہا ہے۔ سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں عثمان شنواری کے فٹ ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔