طالبان کی عدالت نے احسان اللہ احسان کی برطرفی کا فیصلہ مؤخر کردیا

طالبان کی ایک عدالت نے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے, جسکے باعث یہ فیصلہ 45 دن کیلیے مؤخر کردیا ہے۔


این این آئی July 13, 2013
طالبان کی ایک عدالت نے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے, جسکے باعث یہ فیصلہ 45 دن کیلیے مؤخر کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان کی عدالت نے تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان کو برطرف کرنے کا فیصلہ 45 دن کیلیے مؤخر کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی شوریٰ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق احسان اللہ احسان کے ایک بیان کی وجہ سے افغان طالبان سے غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی تھیں جسکے باعث یہ فیصلہ کیا گیاتاہم دارالقضا یا طالبان کی ایک عدالت نے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جسکے بعد عدالت نے ترجمان اور کونسل کو سماعت کیلیے بلایا۔

مقبول خبریں