’’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘‘ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

نمائش کے آغاز سے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے بڑی تعداد میں غیرملکی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں


Kashif Hussain January 09, 2019
نمائش کے آغاز سے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے بڑی تعداد میں غیرملکی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو عالمی خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔

پاکستانی ہوم ٹیکسٹائل، بیڈ ویئر، تولیہ مصنوعات میں غیرملکی خریدار بالخصوص یورپی ممالک گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امید ہے کہ سال 2019 پاکستانی معیشت اور برآمدات کے لیے مثبت سال ثابت ہوگا بالخصوص ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے حکومتی مراعات اور معاون پالیسیوں کی بدولت پاکستانی ایکسپورٹ کمپنیاں عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانے میں کامیاب ہوں گی۔

نمائش میں شریک گل احمد ٹیکسٹائل کے چیئرمین محمد بشیر نے کہا کہ نمائش کے آغاز سے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے بڑی تعداد میں غیرملکی خریدار پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مقبول خبریں