پاکستان بھارت سے ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کریگا

بھارت سے دو ہزارسے ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے نتیجے میں توانائی کی قلت میں کسی حدتک کمی ہوگی، حکام.


این این آئی July 14, 2013
بھارت سے دو ہزارسے ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے نتیجے میں توانائی کی قلت میں کسی حدتک کمی ہوگی، حکام. فوٹو : فائل

حکومت توانائی کا بحران حل کرنے کیلیے بھارت سے ڈھائی ہزارمیگاواٹ بجلی درآمد کرے گی، معاہدہ جلد ہوگا، تکنیکی سطح پربات چیت جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کے حکام نے بتایاکہ حکومت توانائی کامسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے،اس کے لیے پڑوسی ملک بھارت سے بجلی درآمدکی جائے گی، انھوں نے کہاکہ بھارت سے دو ہزارسے ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے نتیجے میں توانائی کی قلت میں کسی حدتک کمی ہوگی، ذرائع نے کہاکہ ملک میں بجلی کی نصف پیداوار کا انحصار فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس پر ہے جنھیں دوسال میں کوئلے اور دیگر متبادل ذرائع پر منتقل کردیاجائیگا،پانچ سال کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث حکومت کو10 کھرب روپے نقصان پہنچا،جبکہ پاور سیکٹرمیں کرپشن سے بھی270ارب روپے نقصان ہوا۔

مقبول خبریں