فلم ’’سمبا‘‘ کا 2 ہفتوں میں 350 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
’’سمبا‘‘دنیا بھر سے ا ب تک 350 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ کرن جوہر فوٹوفائل

’’سمبا‘‘دنیا بھر سے ا ب تک 350 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ کرن جوہر فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ کی فلم’’سمبا‘‘نے ریلیز کے محض دوہفتوں میں 300 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرلیا۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم‘’سمبا‘‘ریلیز کے پہلے روز سے ہی کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے، فلم نے ریلیز کے محض دو ہفتوں میں صرف بھارت میں 200 کروڑ کا بزنس کیا ہے جب کہ ’’سمبا‘‘بیرون ممالک بھی اچھا بزنس کررہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کے مطابق ’’سمبا‘‘دنیا بھر سے اب تک 350 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

https://twitter.com/karanjohar/status/1084138650965852160

350 کروڑ کے غیر معمولی بزنس کے ساتھ ’’سمبا‘‘کئی ریکارڈز بناچکی ہے یہ روہت شیٹھی کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی آٹھویں فلم اور 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری فلم ہے، جب کہ یہ رنویر سنگھ کے کیریئر کی پہلی سولو(مرکزی کردار والی) فلم ہے جس کا آغاز اتنا شاندار ہوا ہے۔ اس سے قبل ’’پدماوت‘‘کا آغاز بھی اچھا ہواتھا لیکن اس میں رنویر سنگھ کے ساتھ شاہد کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر کی ’سمبا‘ نے شاہ رخ کی ’زیرو‘ کو پیچھے چھوڑدیا

بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم’’اڑی‘‘اور ’’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘کی ریلیز کے باوجود ’’سمبا‘‘باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’سمبا‘ آن لائن لیک

واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں صرف فلم’’پدماوت‘‘نے ریلیز کے 15 دنوں میں 350 کروڑ کا بزنس کیا تھا، جب کہ گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم’’سنجو‘‘15 دنوں میں 300 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔