رنویر کی فلم ’سمبا‘ نے شاہ رخ کی ’زیرو‘ کو پیچھے چھوڑدیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 دسمبر 2018
فلم’سمبا‘نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیاہےفوٹوفائل

فلم’سمبا‘نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیاہےفوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے روز شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے زیادہ کمائی کرلی۔

اداکار رنویر سنگھ اورسارہ علی خان کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیا۔ فلم کے پہلے دن کے اچھے آغاز اورشاندار بزنس پر رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کااظہار بھی کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویرسنگھ کی فلم ’سمبا‘ ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک

دوسری جانب  تقریباً ایک ہفتے قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 14 لاکھ کا بزنس کیاتھا۔ دونوں فلموں کے پہلے روز کے بزنس میں صرف 58 لاکھ کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود  بالی ووڈ تجزیہ نگار  ترن آدرش نے فلم’زیرو‘ کو فلاپ قراردیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔