حمزہ شہباز ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد لندن روانہ

حمزہ شہباز 10 روز بعد 13 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔


ویب ڈیسک February 03, 2019
حمزہ شہباز 10 روز بعد 13 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز لاہور کے علامہ اقبال ائر پورٹ سے قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ وہ پہلے دوحہ جائیں گے جہاں سے برطانیہ پہنچیں گے۔حمزہ شہباز 10 روز بعد 13 فروری کو قطر ایئرویز کی فلائٹ 628 سے وطن واپس آئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف اور حمزہ مرکزی ملزمان نامزد

حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے انہیں 11 دسمبر کو لندن جانے سے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا گیا، پاسپورٹ ضبط

حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے موکل کی 10 روز میں واپسی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

مقبول خبریں