
بھارتی دراندازی پرپاکستان کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھی بھارت سبق سیکھنے کو تیار نہیں ہے۔ بالی ووڈ اداکار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےیہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کہ ان کا پائلٹ جنگ جیت کر نہیں بلکہ ہار کر واپس گیاہے۔
اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے پائلٹ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ٹوئٹ کی ''لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ روس کے 65 سال پرانے مگ 21 نے پاک بھارت سرحد پر امریکا کے جدید ایف 16 کو مارگرایا۔ اس بات سے یہ واضح ہوتاہے کہ اس پائلٹ کی ٹریننگ کیسی ہوئی ہوگی۔ ایک بہتر طیارہ وہ ہوتاہے جسے بہترین پائلٹ چلارہا ہو۔''
اس خبرکوبھی پڑھیں: سونو نگم کی شرانگیزی پھیلانے پر اپنے ہی میڈیا کی چھترول
پریتی زنٹا کے اس ٹوئٹ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ان کی آنکھیں کھولتے ہوئے کہا ''بالی ووڈ ستاروں میں سے اکثریت نے اپنی اسکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی، اس لیے وہ اپنی سوچ سے آگے کی چیزوں میں ٹانگ نہ اڑائیں، یہ معاملات ان کی سمجھ میں نہیں آئیں گے، ویسے بھی جنگ ان مسخروں کی باتوں سے بہت زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے جنہیں قسمت نے شہرت یافتہ اور نامور کردیا ہے۔''
Best thing #Bollywood walas can do is stop poking nose in issues beyond their understanding,majority of them haven’t even finished their School, they lack ken of very basic issues. Wars are too serious a business to be discussed by jokers who became celebrities by stroke of luck https://t.co/ReRKLdLIC7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 1, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے پاکستانی ایف 16 کو مار گرانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارتی میراج طیارے گرائے اور اس آپریشن میں ایف سولہ استعمال نہیں ہوئے۔