
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے رغزئی کلی میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق جب کہ مرد زخمی ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت بوسیدہ تھی جو مسلسل بارش برداشت نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 3 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔