کرتارپور راہداری مشرقی پنجاب کے وزرا مذاکرات منسوخی پر پھٹ پڑے

مودی کی نیت پر شک، گوپال سنگھ چاؤلہ کے نام پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، جیندر رندھاوا


Numainda Express April 03, 2019
پاکستان کا منصوبے پر دنیا بھر کی سکھ تنظیموں، اہم رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

مشرقی پنجاب کے وزرا کرتارپور راہداری کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی منسوخی پر پھٹ پڑے۔

پاکستان نے کرتارپور راہداری پرہونیوالے کام بارے جہاں پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کوآگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں بھارتی پنجاب کے کئی وزیروں نے کرتارپور راہداری پر ہونے والے مذاکرات سے بھاگنے پر حکومت پرسوال اٹھانے شروع کردیے ہیں اورمودی حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔

مشرقی پنجاب کے ایک سینئر وزیرسکھجیندر رندھاوا نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پرہونے والے مذاکرات سے فرارکی وجہ سے اب انھیں اپنے وزیراعظم نریندرمودی کی نیت پرشک ہو رہا ہے۔

ایکسپریس سے فون پربات کرتے ہوئے سکھ جیندررندھاوا نے کہا کہ بھارتی حکومت کا گوپال سنگھ چاولہ کوجوازبناکرمذاکرات سے بھاگنا سمجھ سے بالاترہے۔

مقبول خبریں