عالمی بینک کا پاکستان میں جاری اصلاحات کا خیرمقدم

عالمی بینک کے نئے صدر کی آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دہانی۔


Numainda Express April 12, 2019
عالمی بینک کے نئے صدر کی آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے پاکستان میں جاری اصلاحات کا خیرمقدم کیا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ یقین دہانی عالمی بینک کے نئے صدر نے آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ہونیوالی سائیڈ لائن ملاقات میں کروائی ہے۔

وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن کی مصروفیات بارے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف و عالمی بینک سمیت دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مقبول خبریں