پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں بی بی سی

پاکستان میں اس وقت دو کروڑ سے زائد غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، بی بی سی کا انکشاف


Net News August 18, 2013
رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں چاروں صوبوں کی پولیس تقریباً 25ہزار غیر قانونی ہتھیار قبضے میں لینے میں کامیاب ہو سکی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

پاکستان میں اس وقت دو کروڑ سے زائد غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، اسلام آباد میں سکندر نامی شخص کی جانب سے دن دیہاڑے دو بندوقیں پانچ گھنٹوں تک لہرانا ملک میں غیرقانونی اسلحے کی جانب ایک مرتبہ پھر توجہ دلانے کے لیے کافی ہے۔

غالب قیاس یہی ہے کہ یہ دو آٹومیٹک ہتھیار بھی ملک میں پائے جانے والے ایک اندازے کے مطابق اس وقت ان دو کروڑ سے زائد غیر قانونی ہتھیاروں میں سے ہیں جن کی ترسیل اور دستیابی ختم کرنے کی تمام کوششیں آج تک بے سود ثابت ہوئی ہیں۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں چاروں صوبوں کی پولیس تقریباً 25ہزار غیر قانونی ہتھیار قبضے میں لینے میں کامیاب ہو سکی۔ سرکاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ تعداد میں غیر قانونی اسلحہ پنجاب میں ضبط کیا گیا۔ جنوری سے جون 2012کے درمیان 23ہزار افراد غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے جن سے 18 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں5 سو کلاشنکوفیں، 17ہزار سے زائد پستول اور 5 ہزار سے زائد بندوقیں شامل ہیں۔

مقبول خبریں