سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ

حسین اصغر کو امتیاز تاجور کی جگہ پر تعینات کیا جا رہا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک April 20, 2019
حسین اصغر کو امتیاز تاجور کی جگہ پر تعینات کیا جا رہا ہے، ذرائع

KARACHI: سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو امتیاز تاجور کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حسین اصغر ایمان دار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کا نام تجویز کرکے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے، صدرمملکت سے پہلے وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے جس کے بعد صدرعارف علوی منظوری دیں گے۔

واضح رہے حسین اصغر پولیس سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور وہ پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈی جی کے عہد ہ پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں