’’تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت بن گئی‘‘ قیام کے 23 برس مکمل

25 اپریل 1996 کو لگائی جانیوالی کونپل آج شجرِ سایہ داربن چکی ہے، سیف اللہ خان نیازی


Numainda Express April 26, 2019
25 اپریل 1996 کو لگائی جانیوالی کونپل آج شجرِ سایہ داربن چکی ہے، سیف اللہ خان نیازی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اوروفاقِ وپاکستان کی علامت بن چکی ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ 25 اپریل 1996 کو لگائی جانیوالی کونپل آج شجرِ سایہ داربن چکی ہے۔ اپنے قیام کے 23 ویں برس تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اوروفاقِ وپاکستان کی علامت بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پرکارکنان کے نام اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی سے خیبراورگلگت سے گوادرتک ہرجگہ عوام تحریک انصاف کیساتھ جڑ چکے ہیں۔

مقبول خبریں