ومبلڈن ٹینس 15 سالہ کوکو گوف نے پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے

سابق ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز نے جرمن حریف جولیا گوریجس پر غلبہ پاکر راؤنڈ16 کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔


سابق ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز نے جرمن حریف جولیا گوریجس پر غلبہ پاکر راؤنڈ16 کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں 15 سالہ امریکا کی کوکو گوف نے پولونا ہرکوگ کو مات دے کر پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔

ورلڈ نمبرون ایشلیگ بارٹی نے برطانوی وائلڈ کارڈ پلیئر ہیریٹ ڈارٹ کو مات دے کر پیشقدمی جاری رکھی، سابق ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز نے جرمن حریف جولیا گوریجس پر غلبہ پاکر راؤنڈ16 کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

دوسری جانب نڈال نے فرنچ پلیئر جوئے ولفریڈ سونگا کا قصہ تمام کرتے ہوئے نویں بار پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،سام کیورے نے جون ملمین کیخلاف کامیابی کو گلے لگایا، ٹیناس سینڈگرین نے فابیو فوگنینی کیخلاف اعصاب کی جنگ جیت لی جب کہ جاپانی اسٹار کائی نیشکوری نے امریکی پلیئر اسٹیو جونسن کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔

 

مقبول خبریں