انڈر 19 میچ میں دلچسپ واقعہ ٹاس کا سکہ زمین میں دھنس گیا

ٹاس کیلیے جب سکہ اچھالا گیا تو وہ کسی ایک رخ پر گرنے کے بجائے درمیان سے زمین میں دھنس گیا۔


Sports Desk July 10, 2019
ٹاس کیلیے جب سکہ اچھالا گیا تو وہ کسی ایک رخ پر گرنے کے بجائے درمیان سے زمین میں دھنس گیا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: اے سی سی انڈر 19 ایسٹرن ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاس کیلیے جب سکہ اچھالا گیا تو وہ کسی ایک رخ پر گرنے کے بجائے درمیان سے زمین میں دھنس گیا۔

نیپال اور ہانگ کانگ کے درمیان اے سی سی انڈر 19 ایسٹرن ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، ٹاس کیلیے جب سکہ اچھالا گیا تو وہ کسی ایک رخ پر گرنے کے بجائے درمیان سے زمین میں دھنس گیا۔

 

بعدازاں دوبارہ ٹاس کیا گیا جو نیپال نے جیتا،مقابلے میں نیپالی ٹیم نے 6 وکٹ سے فتح حاصل کر کے انڈر 19ایشیا کپ کیلیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

مقبول خبریں