پاکستان کا 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2019
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا، نوٹیفکیشن

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا، نوٹیفکیشن

حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے اور 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔