سوشل میڈیا پر عرب دنیا کی بااثر خواتین کی تعداد میں اضافہ

اے پی پی  پير 26 اگست 2019
ہدیٰ قطان، کرن وازن بخازی، آسیہ الفراج، جیسیکا قہوانی کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں

 فوٹو: فائل

ہدیٰ قطان، کرن وازن بخازی، آسیہ الفراج، جیسیکا قہوانی کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں فوٹو: فائل

بیروت: عرب دنیا سے حال ہی میں ایسی خواتین شخصیات سامنے آئی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

اثرو رسوخ رکھنے والی ان شخصیات میں ایک ہدیٰ قطان بھی ہیں جو ’ہدیٰ بیوٹی‘ کی مالک ہیں، وہ عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ اور کاروباری شخصیت ہیں۔کرن وازن بخازی کے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں، آسیہ الفراج ایک کویتی فیشن بلاگر، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں، سوشل میڈیا پر وہ آسیہ اے ایف کے نام سے مشہور ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے 20 لاکھ فالورز ہیں۔ ِجیسیکا قہواتی ایک لبنانی وآسٹریلوی ٹی وی میزبان، ملکہ حسن، ماڈل، سماجی کارکن ہیں۔ جیسیکا نے قانون اور بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ اپنے کام کے علاوہ فلاح و بہبود کا کام بھی کرتی ہیں۔

انسٹا گرام پر لبنانی خاتون بلاگر نور اریدہ کے 20 لاکھ کے قریب فالورز ہیں۔ فلسطین سے تعلق رکھنے والی ماریہ عالیہ بروکلن کو اپنا گھر سمجھتی ہیں، وہ ابھی ماڈلنگ کے وقت سر کو ڈھانپتی ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پر 4 لاکھ فالورز ہیں۔ مونا قطان، ہدیٰ قطان کی بہن ہیں۔ ان کا بھی اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے، وہ بھی اپنی بہن کی طرح پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے ’کیالی‘ کے نام سے پرفیومز متعارف کروائی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔