پری سیزن کیمپ میں قومی کرکٹرز کی مہارت بہتر بنائی جائیگی

عباس رضا  پير 26 اگست 2019
مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کے لیے پری سیزن کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے

مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کے لیے پری سیزن کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے

قومی کرکٹرز کے پری سیزن کیمپ میں کل سے مہارت بہتر بنانے پر کام ہوگا

قومی کرکٹرز کے پری سیزن کیمپ میں کل سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مہارت بہتر بنانے کیلیے کام شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تھے، اس کے بعد جسمانی استعداد بہتربنانے کے لیے مشقوں کا سلسلہ جاری رہا، کل سے کرکٹ میں صلاحتیں نکھارنے پر کام شروع ہوگا۔

مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کے لیے پری سیزن کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے، سابق کپتان خاص طور پر بیٹنگ تکنیک میں بہتری اور مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے کے نسخے بتائیں گے۔

یاد رہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے 12 ابھرتے ہوئے کرکٹرز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔