دیس بدیس کے کھانے

شاہدہ ریحانہ  منگل 27 اگست 2019
گوشت، نمک کالی مرچ کے ساتھ اتنے پانی میں پکائیں کہ وہ اپنے پانی میں گل جائے۔

گوشت، نمک کالی مرچ کے ساتھ اتنے پانی میں پکائیں کہ وہ اپنے پانی میں گل جائے۔

اسپیشل ران روسٹ
اجزا:
بکرے کی ران (ایک عدد)
دہی (ایک پیالی)
لال مرچ (دو بڑے چمچے)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک بڑا چمچا)
پپیتا (حسب ضرورت)
نمک (حسب ضرورت)
سرکہ (آدھی پیالی)
پسا ہوا لہسن ادرک (تین بڑے چمچے)
اجوائن (آدھا چائے کا چمچا)
ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی (آدھی پیالی)

ترکیب:
بکرے کی ران کو صاف کر کے کٹ لگائیں اور پھر پپیتے کا آمیزہ، نمک اور سرکہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر دہی میں تمام اجزا ملا کے اس میں ایک چٹکی زردے کا رنگ شامل کر دیں اور اس آمیزے کو بکرے کی ران پر خوب اچھی طرح سے اوپر نیچے دائیں بائیں لگا کر اور کم ازکم ایک گھنٹے کا وقت ہو تو دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر اوون یا کوئلے پر روسٹ کرلیں یا بڑے سے توے پر فرائی کرلیں، اوپر سے لیموں کا رس اور ہرا مسالا  ڈال کر پیش کریں۔

گولڈن کریسپی چانپ
اجزا:
بکرے کی چانپیں (12 عدد)
لہسن ادرک کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)
پپیتا (حسب ضرورت)
پسی ہوئی ہری مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
کٹی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
دہی(دو کھانے کا چمچا)
انڈے (دو عدد)
ڈبل روٹی کا چُورا (حسب ضرورت)

ترکیب:
بکرے کی چانپیں دھو کر اس پر کچا پپیتے کا پیسٹ اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر دہی میں تمام اجزا شامل کر کے چانپوں پر لگائیں۔ تمام چانپوں کو پہلے انڈے پھر ڈبل روٹی کا چُورا لگا کر تل لیں اور پھر کیچپ کے ساتھ کھائیں۔

بلوچی کڑاہی
اجزا:
گوشت (آدھا کلو)
مکھن (150 گرام)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
ہری مرچیں (10 عدد)
ٹماٹر (آدھا کلو)
پسی ہوئی ادرک (دو کھانے کے چمچے)

ترکیب:
گوشت اُبال کر اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور چولھے پر رکھ دیں۔ ساتھ میں مکھن اور نمک بھی شامل کر دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، ادرک سے گارنش کرکے نان اور سلاد کے ساتھ نوش جان کریں۔

پشاوری گوشت
اجزا:
گوشت(آدھا کلو)
دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)
آلو(3 عدد)
ابلی ہوئی مٹر کے دانے (ایک پاؤ)
ٹماٹر (ایک پاؤ)
کالی مرچیں (10 عدد)
باریک کترا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں(آدھی پیالی)
ادرک (ایک چھوٹا ٹکڑا)
پیاز(دوعدد)
نمک (حسب ذائقہ)
تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں آلو کے گول قتلے کاٹ کر ڈال دیں، جب آلو فرائی ہو جائیں، تو نکال لیں، اب اس میں اُبلی ہوئی مٹر، نمک، ادرک، پیاز، دھنیا، کالی مرچ کوٹ کر شامل کر دیں اور گوشت کا رنگ سفید ہونے تک تمام اجزا کو بھونیں، اب اس میں ایک گلاس پانی شامل کر کے گوشت کو گلائیں گوشت گل جائے تو آلواور  ٹماٹر ڈال کر بھونیں اوپر سے ہرا دھنیا، مرچ ڈال کر چولھا بند کر دیں۔

مٹن حلیم
اجزا
بغیر ہڈی کا گوشت (ایک کلو)
تیل (آدھا کلو)
چنے کی دال (ایک پاؤ)
مسور کی دال (ایک پاؤ)
مونگ کی دال (ایک پاؤ)
ماش کی دال (ایک پاؤ)
دلیہ (100 گرام)
مکئی کا  آٹا (دو کھانے کے چمچے)
ہلدی (ایک چائے کا چمچا)
لال مرچ (ایک چائے کا  چمچا)
دھنیا (ایک چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
نمک (حسب ضرورت)
ادرک لہسن کا آمیزہ (دو چائے کے چمچے)
پیاز (دو عدد)

ترکیب:
پہلے گوشت دھو کر کڑاہی میں گرم تیل میں  تل لیں، س کے بعد باری باری تمام اجزا تلیں۔ پیاز باریک کتر کے ڈال دیں۔  جب گوشت تیل چھوڑ دے، تو چار پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر گلائیں اور آخر میں دہی ڈال کر بھون لیں۔ دلیہ اور تمام دالوں کو صاف کر کے رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح ابال لیں اور دالیں اور دلیہ گرائنڈر میں پیسیں، اس کے بعد اس میں تھوڑا تھوڑا گوشت ڈال کر دال گھوٹنے والے چمچے سے تمام اجزا گھوٹ لیں۔  پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر دس منٹ پکائیں، حسب ضرورت گاڑھا ہو جائے، تو چولھا بند کر دیں۔ ایک پیاز تل کے ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ پیش کریں۔

تلا ہوا گوشت
اجزا
نمک (حسب ذائقہ)
کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
گوشت (آدھا کلو)
لیموں کا رس (چائے کا چمچا)

ترکیب:
گوشت، نمک کالی مرچ کے ساتھ اتنے پانی میں پکائیں کہ وہ اپنے پانی میں گل جائے۔ اس کے بعد ایک فرائینگ پین میں مکھن کے ساتھ اچھی طرح تل لیں اور نوش کرتے ہوئے لیموں کا رس چھڑک لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔