- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری سمیت 39 ملزم گرفتار،13 ارب ریکور
اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، عبدالغنی مجید، یونس قدوائی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کئے ہیں اور13 ارب روپے سے زائد رقم برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائی۔
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، عبدالغنی مجید، یونس قدوائی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کئے ہیں اور13 ارب روپے سے زائد رقم برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائی ہے جب کہ 41 ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، 21انکوائریاں اور 12انویسٹی گیشن جاری ہیں۔
نیب راولپنڈی نے تقریباً 51 ارب 46لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک منجمد کی ہیں۔ یہ بات انکو نیب راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر بتائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ان کی ٹیم نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلاخوف وخطر کام کریں۔تمام مقدمات ملزمان کے سماجی رتبہ کو دیکھے بغیر میرٹ پر نمٹائے جائیں۔ نیب افسران بااثر افراد کے خلاف وائٹ کالر کرائم کے مقدمات نمٹا رہے ہیں تاہم ہر ملزم کا احترام کیا جائے اور اسے الزامات پر موقف پیش کرنے کیلیے پورا موقع فراہم کیا جائے۔
انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا اور مقدمات پر پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔