آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے کپتان اظہرعلی

آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، کپتان


ویب ڈیسک December 02, 2019
آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، کپتان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی شکست؛ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور وائٹ واش

اظہرعلی نے کہا کہ یاسرشاہ نے پوری سیریزمیں بھرپورفائٹ کی جب کہ بابر اعظم نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگز اور48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے