سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک December 13, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی سے 6ہزار 464روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں