زمین جیسا سیارہ دریافت ایک حصے میں ہر شے پگھلی ہوئی ہے

آدھے سیارے پردن،درجہ حرات 2 ہزار سینٹی گریڈ ہے، نصف پررات رہتی ہے


Online November 01, 2013
یہ سیارہ بہت جلدگر کرفنا ہوجائیگا، ماہرین فلکیات کی 2ٹیموں کی تحقیق۔ فوٹو: فائل

زمین سے400 نوری سال کے فاصلے پر زمین کے وزن اور کثافت والا ایک سیارہ دریافت ہوا ہے جس کا ایک حصہ اتنا گرم ہے کہ وہاں ہر چیز پگھلی ہوئی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کیپلر78بی نامی یہ سیارہ ہماری زمین کی مانند بڑی حد تک پتھر اور لوہے پر مشتمل ہے لیکن اس سیارے کی اپنے ستارے سے انتہائی قربت نے سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ اس کا اپنے ستارے سے فاصلہ زمین کے سورج سے فاصلے کا صرف ایک فیصد ہے۔



یہ تحقیق ماہرین فلکیات کی 2 ٹیموں نے کی ہے اور یہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سیارہ اپنے ستارے کی حرکت سے بندھا ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ایک رخ مستقل ستارے کی جانب رہتا ہے جب کہ دوسرا ہمیشہ مخالف سمت میں، گویا آدھے سیارے پر ہمہ وقت دن رہتا ہے اور آدھے پر مسلسل رات۔دن والے رخ پر درجہ حرارت2 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جس پر کسی قسم کی زندگی کی موجودگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں