کچھ لوگ سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتے قائم علی شاہ

ہم صا ف و شفاف انعقادچاہتے ہیں تاہم یہ معاملہ اس وقت سپریم کو رٹ میں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ


Online November 02, 2013
کراچی میں 62ٹا رگٹ کلرزکو گرفتار کر کے ان کے چالان انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں پیش کر دیے ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چا ہتے کہ سندھ میں بلدیا تی انتخا با ت ہوں مگر ہم صاف و شفاف انعقادچا ہتے ہیں ۔

تاہم یہ معاملہ اس وقت سپریم کو رٹ میں ہے جس کی سما عت 4 نو مبر کو ہو گی۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے جمعے کوخیرپورروانگی سے قبل سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ قائم علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں 62ٹا رگٹ کلرزکو گرفتار کر کے ان کے چالان انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں پیش کر دیے ہیں۔



جن کو ثبو ت کے ساتھ سزا دالا نے کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں مکمل امن کے قیام تک رینجرزکو اختیا رات دیے گئے ہیں اور اس با ت کی ضمانت لی گئی ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ زیا دتی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ منی ما رشل لا کے دور میں تو حلقہ بندیوں کو قبول کر لیا گیا مگر حیرت ہے کہ جمہوری حکومت میں تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ ہم نے پوری کو شش کی ہے کہ حلقہ بندیاں پہلے کی حلقہ بندیوں کو مد نظر رکھ کر ہوں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ دبئی میں ایم کیو ایم سے با ت چیت نا کام نہیں ہوئی ،مذا کرات ہو ئے اوربا ت چیت اگے چلے گی۔

مقبول خبریں