کلکتہ تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے سات ہاتھی ہلاک

مسافر بردار ٹرین سے ٹکرا کر 7 ہاتھیوں کی ہلاکت اپنی نوعیت کا بدترین واقعہ ہے، وزیر برائے جنگلات ہیٹین برمن


این این آئی November 14, 2013
ریلوے حکام کو اس راستے پر ٹرین کی رفتار کم کرنے کی درخواست کی گئی تاہم ایسا نہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جنگل کے قریب مسافر بردار ٹرین ہاتھیوں کے ایک غول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہاتھیوں کے دو بچوں سمیت 7 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر برائے جنگلات ہیٹین برمن نے مسافر بردار ٹرین سے ٹکرا کر 7 ہاتھیوں کے ہلاک ہونے کے واقعے کو اپنی نوعیت کا ایک بد ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی وزارت نے متعدد بار ریلوے حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس راستے پر ٹرین کی رفتار کم کرنے کا حکم جاری کریں تاہم ایسا نہ کیا گیا۔

مقبول خبریں