انڈسٹری کو بچانے کے لیے بھارتی فلموں کی نمائش بندکروانی ہوگیسنگیتا

چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے۔


این این آئی November 19, 2013
حکومت کو بھی بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے۔

حکومت کو بھی بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کے لیے اس کی فلمیں اور ڈرامے دیکھے جاتے ہیں

مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کر کے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے۔ اگر ہم نے انڈسٹری کو بچانا ہے تو بھارتی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہو گا۔

مقبول خبریں