امریکا کی نگاہیں بھی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مرکوز

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 فروری 2020
اگلے دورانیہ میں کم سے کم ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبان حاصل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے، پراگ مراٹھے۔ فوٹو: فائل

اگلے دورانیہ میں کم سے کم ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبان حاصل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے، پراگ مراٹھے۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکا نے بھی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔

یوایس اے کرکٹ بورڈ چیئرمین پراگ مراٹھے اور چیف ایگزیکٹیو ایان ہگنس نے واضح کیا ہے کہ اگلے دورانیہ میں کم سے کم ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبان حاصل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا بھر میں صرف فلوریڈا کے شہر لائوڈرہل کے سینٹرل براورڈ پارک کو آئی سی سی ون ڈے ایکریڈیشن حاصل ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔