بولان میڈیکل کمپلیکس میں 49 وینٹی لیٹر کا ہنگامی انتظام

ماضی میں صوبے کا سب سے بڑا اسپتال بغیر وینٹی لیٹر کے چلتا رہا، ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو


Staff Reporter March 29, 2020
ماضی میں صوبے کا سب سے بڑا اسپتال بغیر وینٹی لیٹر کے چلتا رہا، ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو (فوٹو: فائل)

بوچستان کے سب سے بڑے اسپتال بی ایم سی میں 49 وینٹی لیڑ کا ہنگامی طور پر انتظام کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات پر صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بی ایم سی میں 49 وینٹی لیڑ کا ہنگامی انتظام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق ماضی میں صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بغیر وینٹی لیٹرز کے چلتے رہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس لینے سے قبل ایک بھی فعال وینٹی لیٹر دستیاب نہیں تھا، حیرت ہے صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بغیر وینٹی لیڑ کے کیسے چلائے جاتے رہے ہیں۔

ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا جب کہ سربراہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بی ایم سی کو 49 فعال وینٹی لیٹر فراہم کردئیے گئے فراہم کردہ وینٹی لیٹرز میں 7 آئی یو سی ، 2 پورٹ ایبل اور 40 ڈسپوزیبل وینٹی لیٹر شامل ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ 49 وینٹی لیٹر کے ساتھ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال صوبے میں سب سے زیادہ وینٹی لیٹرز رکھنے والا اسپتال بن چکا ہے، عوام پریشان نہ ہوں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

مقبول خبریں