- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے کے دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
- لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ
- پی ایس ایل10؛ پشاور زلمی ہوم گرؤانڈ پر اِیکشن میں ہوگی
- وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو
- پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے امکانات
- شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
- کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ ہلاک، والد اور دوست زخمی
- بشریٰ بی بی کا جیل میں تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پی ایس ایل9؛ منافع اور نقصانات کی ابتدائی تفصیل منظر عام پر آگئی
- 9 مئی ممکنہ احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
- لاہور ائرپورٹ لاونج میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، حج پرواز متاثر
- بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
- آئی پی ایل؛ لکھنؤ سپر جائنٹس کے اونر اپنی ہی فرنچائز کے کپتان پر برہم، ویڈیو وائرل
- گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل
محمد حفیظ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے بے چین
کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے بے چین ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے سے قبل میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے اپنے ’ڈریم‘ اوپننگ پارٹنر کیلیے بابر اعظم کا انتخاب کیا، وہ روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر کے بھی مداح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پاکستان کی 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 91 ٹوئنٹی 20 میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں، اس دوران انھوں نے مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد رنز اور 200 سیزیادہ وکٹیں لیں۔ وہ پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے اور صرف سفید بال کی کرکٹ تک محدود ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہنے سے قبل رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کرنے کے ساتھ ڈریم اوپننگ پارٹنر کے طور پر مختصر ترین فارمیٹ کے قومی کپتان بابر اعظم کا نام لیا، حفیظ نے کہا کہ دنیا میں اس وقت متعدد شاندار بیٹسمین کھیل رہے ہیں،میں ان میں سے کئی کو پسند کرتا ہوں، اگر مجھے اپنے ڈریم پارٹنر کیلیے پاکستان سے کسی کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بابر اعظم ہوں گے، جس عمدہ تکنیک کے ساتھ وہ بیٹنگ کرتے ہیں اس سے دوسرے اینڈ پر موجود بیٹسمین سے دباؤ بہت کم ہوجاتا ہے، انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کسی خاص پلیئر کا ذکر کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ اس وقت کئی عظیم نام موجود ہیں، بہرحال میں روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔