اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2020
جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا ہے۔

عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا 17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔