ججز کیس مشرف کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ضامن کو طلب کرلیا

انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی کی ذمے داری دے تو پرویز مشرف عدالت میں پیش کرسکتے ہیں،وکیل


این این آئی December 07, 2013
انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی کی ذمے داری دے تو پرویز مشرف عدالت میں پیش کرسکتے ہیں،وکیل ۔فوٹو: فائل

ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضامن کو بھی طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے ججزنظربندی کیس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آبادکو نوٹس جاری کردیے ۔ پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی کی ذمے داری دے تو پرویز مشرف عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضمانتی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنراسلام آبادکو بھی 13 دسمبرکے نوٹس جاری کردیے۔

دریں اثنا اے پی پی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف درج ججزنظر بندی کیس میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پرسیکریٹری داخلہ،چیف کمشنراورآئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13سمبرتک ملتوی کردی۔پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاتھاکہ ان کا موکل سیکیورٹی خدشات کی بناپرعدالت میں پیش نہیں ہوسکتالہٰذاان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکی جائے۔سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف تھانہ سیکریٹری پولیس نے ججز کو نظربند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

مقبول خبریں