آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 ستمبر 2020
آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔ فوٹو : فائل

آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔ فوٹو : فائل

شارجہ: آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے۔

راجستھان رائلز سے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے جب کہ آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر جوفرا آرچر نے چھکے جڑے۔ اگلی گیند نو تھی جس پر آرچر نے پھر چھکا لگایا جبکہ ایک نوبال کا رن ملا، اگلی فری ہٹ پھر نوبال تھی، اس پر بھی انگلش کرکٹر نے چھکا جڑا، اس پر بھی 7 رنز بنے۔

دلچسپ بات یہ کہ اگلی بال وائیڈ تھی، اس پر بھی ایک رن ملا، اس طرح 2 لیگل بالز پر27 رنز بنے جبکہ آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔