ورنون فلینڈر کے چھوٹے بھائی کا گھر کے قریب گولی مارکر قتل

فلینڈر کی فیملی نے مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔


Sports Desk October 09, 2020
فلینڈر کی فیملی نے مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کے چھوٹے بھائی ٹیرون کو گھر کے قریب گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کے چھوٹے بھائی ٹیرون کیپ ٹاؤن میں اپنے ہمسائے کو پانی دینے جارہے تھے جہاں پر ان کا قتل کیا گیا، فلینڈر کی فیملی نے مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

مقبول خبریں