- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
پی ایس ایل کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان قرار

ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی پی ایس ایل 2020 ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا - فوٹو: پی ایس ایل
کراچی: چار رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف دا پی ایس ایل 2020 کا اعلان کردیا جس کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے۔
چار رکنی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ پی ایس ایل 2020 کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان شامل تھے۔
ایونٹ کے قواعد اور ضوابط کے تحت اعلان کردہ 12 رکنی پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹیم میں چار غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک پانچ مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
12 رکنی ٹیم آف دا پی ایس ایل میں بابراعظم (کراچی کنگز)، کرس لین (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان ، کپتان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فخر زمان، 12واں کھلاڑی (لاہور قلندرز) پر مشتمل ہے۔
ان 12 کھلاڑیوں میں سے بابراعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ سال بھی ٹیم آف دا پی ایس ایل کا حصہ تھے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں 30.45 کی اوسط اور 115.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 335 رنز بنائے تھے۔ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے انتخاب میں کرکٹ سے متعلق مختلف محرکات کو پیش نظر رکھا گیا، جن میں کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے میچ پر اثرات، کھلاڑی کی فٹنس اور ٹیم کا بہترین کمبی نیشن نمایاں ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لاہور قلندرز کے خواب چکنا چور، کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا
255 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ لیگ میں شامل اتنے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے صرف 12 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا کوئی آسان مرحلہ نہیں تھا، میرا خیال ہے کہ ہم نے بالآخر ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو کسی بھی فرنچائز کرکٹ ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 2020 کی کامیابی کا کریڈٹ ان تمام شرکاء کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کاچار چاند لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس فہرست کے علاوہ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی میں چند ایسے کھلاڑی شامل تھےجو جلد بین الاقوامی سطح پر قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سب سے زیادہ 473 رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اُگلے
شاداب خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم انہیں افسوس ہے کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرحلے میں رسائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی تاہم ہم ایونٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔