چینی سرمایہ کاروں کیلیے ویزاسہولت آسان بنانے کی ہدایت

شیخ رشید کاسرمایہ کاروں کے لیے امن وامان میں بہتری کے عزم کا اظہار


Numainda Express December 16, 2020
چینی کمپنیوں سے شمسی پلانٹ کے یونٹ منتقل کرنے کے لیے رابطہ کیا،فواد فوٹو:فائل

چینی سرمایہ کاروں کے لیے ویزا کی سہولت آسان بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

گوادر پرو کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس میں سرمایہ کاروں کے لیے امن وامان میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کاشف اشفاق نے کہا کہ گذشتہ ہفتے 25 سے زائد چینی کمپنیوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

متعددغیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی بدولت چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منڈی بن گیا۔ اس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،چینی دوستوں کے تعاون سے سیمی کنڈکٹر صنعت کو ترقی دینے اورملکی مصنوعات کی قدر میں اضافے کا منصوبہ بنایا۔

مقبول خبریں