ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا

ویب ڈیسک  اتوار 20 دسمبر 2020
پولیس نے قاتل نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا فوٹو: فائل

پولیس نے قاتل نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں عظمیٰ میر نام کی خاتون کو اس کے بھائی نے گلا کاٹ کر مار ڈالا۔ مقتولہ عظمی میر کے والد محمد میر واپڈا میں ایس ڈی او ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عظمی میر مقامی اسکول میں استانی تھیں جب کہ ان کے والد واقعے کے وقت اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔ مقتولہ کا بھائی عادی نشئی ہے، نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔ نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔