حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی

اسپوٹنک فائیو نامی ویکسین کو کراچی کی نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 06, 2021
ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روسی کمپنی نے کورونا ویکسین کی قیمت کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے، اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور یہ اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔