نواز شریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون

سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے، دونوں رہنماؤں کا اتفاق


ویب ڈیسک February 11, 2021
نواز شریف کی لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کےلیے پی ڈی ایم کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کرکے لانگ مارچ کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کےلیے پی ڈی ایم کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، اور دونوں رہنماؤں نے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جب کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔