آسین’’میرے اپنے‘‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

اومیش شکلا کی ہدایتکاری بنائی جانیوالی فلم کا میوزک ہمیش ریشمیہ نے ترتیب دیا ہے.


Showbiz Desk January 06, 2014
آسین اور ابھیشک منفرد کردار ادا کررہے ہیں، مئی میں بھارت میں شوٹنگز ختم کرکے فلم یکم اگست کو ریلیز کی جائے گی، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

عامر خان کی فلم گجنی سے بالی ووڈ ووڈ میں قدم رکھنے والی تامل اداکارہ اسین فلم میرے اپنے میں ابھشیک بچن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

بھوشن کمار کی پروڈکشن میں تیار کی جانیوالی فلم کی ہدایات فلم او مائی گاڈ کے معروف ہدایتکار اومیش شکلا دے رہے ہیں رومانوی فلم میں ابھشیک بچن اور آسین ٹھوٹمکل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ رشی کپور اور سمرتی ایرانی بھی اہم کرداروں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ رشی کپور ابھشیک کے والد کا رول کررہے ہیں ۔ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیہ نے ترتیب دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ ہماچل پردیش ، سکم ، دبئی اور لندن میں کی جاچکی ہے ہدایتکاراومیش شکلا کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کے کئی مقامات پر بھی فلم کی عکسبندی کی جائے گی اور مئی میں اس کی تمام تر شوٹنگ مکمل کرکے فلم کو رواں سال کے دوران یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ایک انٹرویو کے دوران اومیش شکلا کا کہنا ہے کہ ان کی اس فلم میں آسین اور ابھیشک بچن منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں انھیں اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کو فلم میرے اپنے میں یہ دونوں اداکار اپنے نئے رول میں پسند آئیں گے۔ آسین کاکہنا ہے کہ سائوتھ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں جنھیں شائقین نے ہمیشہ پسند کیا ہے ۔ ہدایتکار امیش شکلا کی فلم میں ابھشیک بچن کے ساتھ ایک ایسے کردار پر پرفارم کررہی ہوں جو میرے لیے بالکل منفرد ہے کیونکہ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی فلم میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا ہے امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی اور وہ میری ماضی میں ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی طرح اسے بھی کامیاب قرار دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس میری کوئی بھی فلم سینما گھروں کی زینت نہیں بنی اس کے باوجود میں فلم انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی تھی میں اس وقت بھی کئی فلموں میں کام کررہی ہوں۔

 photo 1_zpsd53b38b2.jpg

اطلاعات کے مطابق آسن ٹھوٹمکل جو جرمن زبان بھی سیکھ رہی ہیں کا کہنا ہے کہ میں شوٹنگز سے فارغ ہونے کے بعد گھر پر بیٹھنے کی بجائے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہتی ہوں اس لیے میں نے جرمن سیکھنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ زبان سیکھنے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں آسین کاکہنا تھا مجھے فلموں میں عام نوعیت کے کردار کرنا پسند نہیں کرتی کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں مجھے اپنے کردار پر بھر پور پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے اور یہ کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہوجائے ۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ کسی اداکارہ کی کامیابی میں فلم کے اچھے اسکرپٹ اور اس کے کردار کا منفرد اور اچھوتا ہونا ضروری ہوتا ہے میں اب تک اپنی تمام فلموں میں ایسے کردار ادا کرچکی ہوں جن میں میرے لیے کچھ نہ کچھ نیا تھا اور شائقین نے مجھے ہر رول میں پسند کیا ۔ایک سوال کے جواب میں آسین نے کہا کہ معاشرے میں ایسے بے شمارکردار ہیں جو دنیا بھر کی توجہ کا محور بن سکتے ہیں۔

میں کسی اچھے پلیٹ فارم سے ایسی فلم کا انتظار کررہی ہوں جس میں میرا کردار مشرقی لڑکی کا ہو اگر ایسا اسکرپٹ ملا تو کام کی پیشکش قبول کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہارنہیں کروں گی ۔ واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1985 کو بھارتی ریاست کیرالہ میں پیدا ہونے والی آسین ٹھوٹمکل نے 2001 میں ملیالم فلم ''ناریندرن ماکان جے کانتھان واکا سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اورسائوتھ فلموں کی نامور اداکارائوں کی فہرشت میں شامل ہوگئیں۔اور متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر کئی ایوارڈ حاصل کیے ۔آسین 2008 میں عامر خان کے ساتھ فلم گجنی میں بالی ووڈ میں جلوہ گر ہوئیں ۔اے آر مرگادوس کی ہدایتکاری میں 45 کروڑ روپے سے بنائی جانیوالی یہ فلم باکس آفس پر 190 کروڑ کا بزنس کرکے سال کی کامیاب فلم ٹھری اور اسے بہترین اداکارہ کے فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جب کہ آسین کو بہترین فیمیل ڈیوٹ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔2011 میں اداکارہ کی فلم ریڈی سینما گھروں کی زینت بنائی گئی۔ 2012 میں تین فلمیں ہائوس فل 2'' ، ''بول بچن'' اور ''کھلاڑی 786'' ریلیز ہوئیں۔

مقبول خبریں